نیب آفس کے باہر تماشا لگا کر ن لیگ نے تاریخ دہرائی:شاہینہ کھوسہ
ڈیرہ غازی خان ( نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے پہلا قدم عوامی مسائل کی درست اور بروقت نشاندہی ہے انہوں نے کہا کہ پہلے قدم کو آسان مربوط اور منظم بنانے کے لیے پی ٹی آئی آفس فرید آباد کالونی نزد ٹاور میں آج شام6بجے عوامی مسائل نشاندہی سنٹر کا افتتاح کیا جا رہا ہے عوام سے التماس ہے کہ اس سنٹر کے بارے میں معلومات لیں اور اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہا کہ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر آزادی کیک بھی کاٹا جائے گا اور اجتماعی دعا بھی ہوگی ۔ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ نے نیب آفس لاہور کے باہر تماشا لگا کر نہ صرف تاریخ دہرا دی بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ ن لیگ کو نہ اداروں کا احترام ہے نہ ملکی قوانین کا پاس ڈاکٹر شاہینہ مریم نواز کی نیب لاہور پیشی کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کر رہی تھی ڈاکٹر شاہینہ نے کہا کہ ن لیگ کے لیڈر آمریت گود پلے بڑھے اور بد ترین موروثی سیاست کے نشان ہیں وہ جمہوریت اور جمہوری رویے سے قوسوں دور ہیں مریم نواز جواب دیں کہ وہ اپنی ذاتی جائیدادوں کا جواب دینے کے لیے سیاسی ورکر کو کیوں ساتھ لے کر گئیں ۔