اوکاڑہ: 3 بیٹوں کو زہر دیکر خاتون کی خودکشی‘ بچوں کی حالت تشویشناک
اوکاڑہ/ حجرہ شاہ مقیم/ رحیم یار خان (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت+ کرائم رپورٹر) تین کمسن بیٹوں کو زہر دیکر خاتون نے خود کشی کر لی۔ تینوں بچے تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ہیں۔ صادق آباد میں گھریلو جھگڑوں سے تنگ خاتون نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ حجرہ شاہ مقیم قصور روڈ پر رہائش پذیر 30سالہ شکیلہ نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنے ایک سالہ بیٹے عامر، 2سالہ علی حسن اور3سالہ حسنین کو گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلا کر خود بھی زہریلی گولیاں کھالیں شکیلہ بی بی جاں بحق ہوگئی ۔ازی ہار گئی جبکہ بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ خاتون کے پاس سے ایک خط ملا جس میں اس نے تحریر کیا کہ میں حجرہ شاہ مقیم میں اپنے خاوند کے گھر جا رہی ہوں۔ اگر مجھے کچھ ہوا تو میرے والدین اور بھائیوں کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔ میں نے گھریلو حالات سے تنگ آ کر اپنے ہاتھوں سے خود بھی زہر کھایا ہے اور اپنے بچوں کو بھی زہر دیا ہے۔ تاحال خاتون کے ورثاء کا سراغ نہیں مل سکا۔ رحیم یار خان سے کرائم رپورٹر کے مطابق جھگڑوں سے دلبرداشتہ 23 سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ صادق آباد کی رہائشی 23 سالہ نصرت بی بی کو ورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔