• news

پاکستان سیٹیزن پورٹل 22  سے 23 لاکھ شکایات نمٹا دی گ ئیں

`

اسلام آباد   (اے پی پی) پاکستان سیٹیزن پورٹل شہریوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے شکایات کے ازالہ کا بڑا ذریعہ بن گیا، عوام کی بڑی تعداد نے ریلیف کے لئے رجوع کیا، 23 لاکھ میں سے 22 لاکھ شکایات نمٹا دی گئیں، خیبر پختونخوا شکایات کے ازالے اور وزارت ماحولیات عوامی اطمینان کے لحاظ سے سب سے آگے ہے۔
، شکایات نمٹانے میں سب سے زیادہ تاخیر سندھ نے کی۔ جمعرات کو وزیر اعظم آفس کے پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی ۔ 15لاکھ شہریوں نے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اپنے خیالات کااظہار کیا اور اپنی شکایات بیان کیں۔ لاکھوں  شہریوں نے  سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کردی۔ بیان  کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ بیان کے مطابق اندراج شدہ شکایات کی تعداد23 لاکھ جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد  22 لاکھ تک  پہنچ گئی ہے۔  پنجاب کی1,038,351 ,شکایات میں سے 976,482 حل کی جا چکی ہیں۔  وفاق کی875,026شکایات میں سے  781,094شکایات اپنے اختتام کو پہنچی۔ خیبر پختونخوا میں 266,276، سندھ میں  149,898، بلوچستان کی20,031 شکایات حل کی گئیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن