• news

 گلگت بلتستان چیف کورٹ کا 3ماہ کے اندر انتخابات کرانے ک ا حکم

گلگت بلتستان (نوائے وقت رپورٹ)چیف کورٹ گلگت بلتستان نے جی بی میں 3 ماہ کے اندر الیکشن منعقد کروانے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز اور جسٹس علی بیگ پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے گلگت بلتستان میں انتخابات سے متعلق 3 مختلف پٹیشنز کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیاگیا۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 24 جون 2020 کو گلگت بلتستان کی سابقہ صوبائی حکومت کی 5 سالہ حکومت کی مدت ختم ہونے کے چند روز بعد ہی نئے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کے لیے 18 اگست 2020 کی تاریخ بھی مقرر کی تھی تاہم بعد ازاں الیکشن ملتوی کردیے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن