قصور:ایک ہی خاندان کے جاںبحق ہونیوالے 5 افراد میں سے 2 کی نمازہ جنازہ ادا
قصور(نمائندہ نوائے وقت)چترال میں ہوٹل کی بالکنی سے گرکر ایک ہی خاندان کے جاںبحق ہونیوالے پانچ افراد میں سے دو افراد کا قصور میں نمازہ جنازہ ادا کر دیا گیا ۔دو روز قبل پی ٹی آئی قصور کے جنرل سیکرٹری وسینئر صحافی چوہدری عمران زیب سمیت ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں سے کپڑے کے معروف تاجر محمد اعجاز اور اسکی بیوی کا نمازجنازہ بستی چراغ شاہ ٹاون قصور میں اداکردیا گیا۔ جبکہ دیگر افراد کا نمازہ جنازہ آج ادا کیا جائے گا ۔