• news

یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے:سیٹھ افتخار 

فاروق آباد(نامہ نگار) سیاسی وسماجی رہنما وسابق ممبر میونسپل کمیٹی سیٹھ افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر قائداعظم محمد علی جناحؒ کے اصولوں کی پیروی کرنا ہوگی تاکہ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کا جو خواب انہوں نے دیکھا تھا اس کو عملی جامہ پہنایا جا سکے جبکہ ملک کی بقاء و سلامتی کے تحفظ کے لئے ہر پاکستانی کو قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر آگے آنا ہو گا ان خیالات کااظہارانہوں نے مقامی میرج ہال میںصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ یوم آزادی تجدید عہد کا دن ہے۔

ای پیپر-دی نیشن