نیب قانون ت رمیم،شہباز شریف کی پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کے ارکان سے مشاورت
اسلام آباد ( محمد نواز رضا /وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے پاکستان پارلیمانی ایڈوائزری بورڈ کے ارکان سے نیب قانون میں ترمیم پر حکومت سے مذاکرات کی بحالی بارے میں مشاورت کی اجلاس میں طے پایا کہ اگر حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات اور فیصلوں کی روشنی میں نیب قانون میں ترامیم بارے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے تو اپوزیشن کی جانب سے مثبت جو اب دیا جائے گا میاں شہباز شریف نے وڈیو لنک پر شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف ، رانا تنویر حسین ، احسن اقبال ، رانا ثنا اللہ خواجہ سعد رفیق ، خرم دستگیر اور دیگر ارکان سے مشاورت کی مشاورتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے نیب قانون میں ترامیم کے ایشو پر اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش پر افسوس کا اظہار کیا گیا اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) نے نیب قانون میں ترامیم کو ایف اے ٹی ایف سے متعلق بلوں کی منظوری سے مشروط نہیں کیا ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو نیب قانون میں ترامیم بارے دوبارہ مذاکرات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں جس کے بعد مسلم لیگ (ن) نے اعلی ٰ سطح پر مشاورت کی ہے