• news

سندھ میں عید کے بعد کانگو وائرس  کا دوسرا کیس سامنے آگیا

کراچی (این این آئی) سندھ میں عید کے بعد کانگو وائرس کا دوسرا کیس سامنے آگیا ہے۔ جناح ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 سالہ مریض محمد یوسف داد کو دو دن پہلے داخل کیا گیا تھا۔ آج کے اس ٹیسٹ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق مریض کوئٹہ سے کراچی آیا جانوروں کے آس پاس رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن