بھارت میں میٹرک پاس وزیر تعلیم نے انٹر میں داخلہ لے لیا
جھاڑ کھنڈ(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں میٹرک پاس وزیر تعلیم جگرناتھ مہتو نے اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے انٹر میں داخلہ لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن جماعتوں کی نکتہ چینی کے بعد میٹرک پاس وزیر تعلیم جگر ناتھ مہتو نے بوکارو ضلع کے دیوی مہتو میموریل انٹر کالج میں انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لیکر لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا۔ وزیر تعلیم نے کالج میں داخلہ فارم بھرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل کیں۔