• news

گورنرہاؤس میں "وال آف کرونا ہیروز" کا افتتاح‘ اخراجات مخیر حضرات اٹھائینگے: چودھری سرور

لاہور (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کرونا وباء کیخلاف فر نٹ لائن پرلڑ نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گور نر ہاؤس، لاہور میں ''وال آف کورونا ہیروز ''کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ وال آف کرونا ہیروز پر تصاویر اور ہیروز کے نام لکھیں جائیں گے جبکہ سنگ بنیاد کی تقر یب میں صوبائی وزرائ، بزنس کمیونٹی اور مخیر حضرات کی بھی شر کت۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جشن آزادی کے موقعہ پر گور نر ہاؤس میں وال آف کرونا ہیروز کا سنگ بنیاد رکھ دیا جبکہ اس موقعہ پر سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے عوام کے تعاون اور بہتر اقدامات کی وجہ سے ہم پاکستان میں کورونا کو کنٹر ول کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ دفاعی اداروں اورمحکمہ صحت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا بھی اس میں اہم کردار ہے جو فر نٹ لائن پر کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وال آف کورونا ہیرو ز بنانے کا مقصد بھی کورونا کیخلاف فر نٹ لائن پر لڑ نیوالوں کو خر اج تحسین پیش کر نا ہے۔ گورنر نے کہا کہ یہ وال انشاء اللہ تقر یبا 2ماہ میں مکمل ہوجائے گی جس پر کرونا کے خلاف کسی بھی شعبے میں فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے ہیروز کے نام اور تصاویر لگائی جائیں گی اور اس وال پر وفاقی، پنجاب حکومت یا گور نر ہاؤس کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا بلکہ تمام اخراجات مخیر حضرات ہی بر داشت کر یں گے۔ وال آف کرونا ہیروز دیکھنے کیلئے آنیوالوں کی گور نر ہاؤس کے الحمراء گیٹ سے انٹری ہوگی اور یہاں پر ایک کیفے ٹیر یا بھی بنایا جائیگا اور جو لوگ وال دیکھنے کے لیے آئیں گے انکو باقاعدہ ا س بارے میں آگا ہی کیلئے بھی عملہ موجود ہوگا۔ صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ کرونا بحران کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مخیر حضرات کیساتھ ملکر بے روزگار خاندانوں کو راشن کی فراہمی کیلئے جو کام کیا ہے تاریخ اس کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت بھی کرونا کیخلاف جنگ میں تمام وسائل کو استعمال کرتے ہوئے غر یبوں کیساتھ کھڑے رہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ وال آف کورونا ہیروز بھی ایک تاریخی اقدام ہے تاکہ آنیوالے نسلیں یہ دیکھ سکیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو کرونا وباء  کے خلاف فر نٹ لائن پر لڑتے رہے ہیں۔ قبل ازیں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جی سی یونیورسٹی میں جشن آزاد ی کے موقعہ پر پرچم کشائی کی،شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور یونیورسٹی میں میڈیکل سنٹر کا بھی افتتاح کرد یا۔

ای پیپر-دی نیشن