کیمبرج اے‘ او لیول کے نظرثانی شدہ نتائج کا اعلان منگل کو کریگا: شفقت محمود
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کیمبرج نے اے اور او لیول کے نتائج پر نظرثانی کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے مطابق کیمبرج پاکستانی طلباء کے نتائج سے متعلق تحفظات دور کرے گا اور اپنے گریڈنگ کے طریقہ کار پر نظرثانی کرے گا۔ کیمبرج نظرثانی شدہ نتائج کا اعلان منگل کوکرے گا۔ کیمبرج سے متعلق طلباء نے نتائج پر تحفظات کا اظہارکیا تھا اور پاکستان کے مختلف شہروں میں کیمبرج انتظامیہ کے خلاف مظاہرے کئے۔