ساہیوال: ہائی سکیورٹی جیل میں ہڑتال جاری‘ 3 قیدیوں نے خود کو لہولہان کر لیا
ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) ہائی سیکورٹی جیل کے قیدیوں نے اپنے مطالبات کی حمایت میں بھوک ہڑتال گزشتہ رزو بھی جاری رکھی تین قیدیوں نے انکے مطالبات تسلیم نہ کر نے کے خلاف سلاخوں کو ٹکریں مار کر خود کو لہو لہان کر لیا جن میں ندیم انور،ہارون اور ڈاکٹر عمران شامل ہیں اس سے پہلے قاری محمد عثمان ،مزمل،شاہنواز،نصر اللہ اور ابرار احمد نے بھی خود کو سلاخوں سے ٹکریں مار کر زخمی کر لیا تھا انہیں جیل کے ہسپتال میں دا خل کرا دیا گیا ہے۔جبکہ قیدیوں کے ورثاء پر مبینہ تشدد کر نے کی شکایت پر ڈسٹر کٹ ایند سیشن جج ساہیوال نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ قیدیوں نے جیل مینوئل کے تحت سہولتیں فراہم نہ کر نے پر سپرنٹنڈنٹ جیل اصغر منیر کے خلاف بھوک ہڑتال کر رکھی ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی اپیل کی ہوئی ہے۔