ترک طیاروں کی شمالی عراق میں گاڑی پر بمباری،4 افراد ہلاک
انقرہ (این این آئی)ترکی کے جنگی طیاروں نے عراق کے صوبہ کردستان کے شمال میں دھوک گورنری میں ایک گاڑی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں اس گاڑی میں سوارکم سے کم چار افراد ہلاک ہوگئے۔عرب ٹی وی کے مطابق ترک طیاروں نے عراق کے کردستان صوبے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ایک عہدیدارنے بتایاکہ ترکی کے فضائی حملوں میں دھوک شہر سے تقریبا 20 کلومیٹر دور ایک کار کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 4 پی کے کے جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔نواحی علاقے زاویتہ کے ڈائریکٹر مشیر گولی نے بتایا کہ ترک جنگی طیاروں نے دہوک سے 20 کلومیٹر دور راشانکی گاں اور زاویتہ کے مرکز کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک کار پر بمباری کی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس بمباری کے نتیجے میں تمام چار کرد جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔حملے میں کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔