قائد اعظم کی تصویر کنارے پر لگانے پر سعید غنی برہم
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی قائداعظم کی تصویر کنارے پر لگانے پر برہم ہو گئے۔ انہوں نے کہا قائداعظم اور علامہ اقبال کی تصاویر کنارے پر جبکہ ذوالفقاربھٹو کی درمیان میں لگائی گئی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے کہا کہ اس قسم کی غلطیاں ناقابل برداشت ہیں۔