امریکہ کادہشتگردوں کے مالیاتی نیٹ ورک پکڑنے ،بھاری رقوم ضبط کرنیکا دعویٰ
واشنگٹن(این این آئی )امریکی محکمہ انصاف نے فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس، القاعدہ ، اورداعش ے فوجی ونگ کو نشانہ بناتے ہوئے ان گروپوں کے لیے ہونے والی فنانسنگ مہم ناکام بناتے ہوئے بھاری رقوم ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت انصاف نے بیرون ملک واقع انتہا پسند تنظیموں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے کریپٹوکرنسی اکائونٹس سے لاکھوں ڈالر ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ رقوم داعش ، القاعدہ اور حماس کے ملٹری ونگ کو منتقل کی جا رہی تھیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے کہا کہ عسکریت پسند گروپوں نے فنڈز کی وصولی کے لیے بنک اکائونٹس کا استعمال کیا ہے۔ عسکریت پسند گروں کے مالی معاونت کار کرونا وائرس وبائی امراض کے خلاف حفاظتی کٹس فروخت کرنے کا دعوی کر رہے ہیں۔عہدیداروں نے اس کارروائی کو دہشت گردی سے وابستہ ڈیجیٹل کرنسی کے پیسوں میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔