متعددممالک میں پاکستانی سفارتخانوں سفارتی مشنوں میں یوم آزادی کی تقریبات
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان کے 74 ویں یوم آزادی پر دنیا کے اکثر ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں اور سفارتی مشنوں میں یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئیں جن میں پرچم کشائی کی گئی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی کی تقریب اسد منیر خان سفیر پاکستان نے کی اور اس موقع پر صدر اور وزیراعظم کے پیغامات بھی سنائے گئے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں پاکستانی سفیر سائیس سجاد قاضی نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کے حوالے سے صدر اور وزیراعظم کو پیغامات پڑھ کر سنائے۔ تقریب میں پاکستانی سفارتخانوں اور پاکستانی کمیونٹی کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی پاکستانی سفارتخانہ میں پرچم کشائی ہوئی۔ برطانیہ، افغانستان، سعودی عرب اور کئی ملکوں میں یوم پاکستان کی تقریبات منعقد کی گئیں۔