لنڈی کو تل:وفاقی وزیر نورالحق قادری نے 3ہزار پونڈ وزنی کیک کاٹا
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر تکیہ کے مقام وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے تین ہزار پونڈ وزنی پاکستان کا سب بڑا کیک کاٹا۔جشن آزادی کی خوشی میں تین ہزار پونڈ وزنی 60فٹ لمبا اور 15فٹ چوڑا پاکستان کا سب سے بڑا کیک کا ٹا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کہا کہ آزادی کیلئے مسلمانوں اور قائدین نے بہت قربانیاں دی ہیں۔پیارا ملک پاکستان قیامت تک سلامت رہے گا انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے جشن آزادی کے خوشی میں تین ہزار پونڈ وزنی کیک تیار کرنے پر حاجی شاکر آفریدی اور ان کے ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔