فون کو چارجر تک پہنچا کر چارجنگ کرنے والا کوور
سیئول (نیٹ نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حال ہی میں ایک ایسا فون کیس (کوور) تیار کیا گیا ہے جو کہ رینگ کرآپ کے فون کو وائر لیس چارجر کے پاس چارجنگ پر لگا دیتا ہے۔اس فون کوور کا نام کیس کرالر ہے جسے آپ اپنے فون پر چڑہا دیتے ہیں اور اس کی پشت پر چھوٹے چھوٹے روبوٹک پاؤں موجود ہیں جس کی مدد سے یہ رینگ کر فون کو چارجر تک پہنچا دیتا ہے۔اس کوور کو سوئل نیشنل یونیورسٹی (ایس این یو) کے سائنسدانوں کی جانب سے بنایا گیا ہے۔