پسرور کا نوجوان یونان میں پُراسرار طور پر قتل ،نعش درخت سے لٹک رہی تھی
پسرور (نامہ نگار) یونان کے جزیرہ پورتوفیلیا میں پاکستانی محنت کش عمر عباس کو قتل کردیا گیا واقعات کے مطابق عمر عباس منڈی بہائوالدین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ رہتا تھا جسے اس کے ساتھ رہنے والے نوجوانوں نے مبینہ طور پر اس سے رقم چھین کر اسے قتل کر دیا اور رفوچکر ہو گئے۔ ملزمان نے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کے لیے اس کی نعش درخت سے لٹکا دی۔ مقتول نے رات کو پاکستان اپنے گھر ادوفتاح پسرور میں فون کرکے کیری ڈبہ خریدنے کے لیے رقم بھیجنے کی بات کی تھی جبکہ صبح اس کی نعش درخت سے لٹکی ہوئی تھی عمر عباس کا تعلق پسرور کے گائوں ادوفتاح سے بیان کیا جاتا ہے وہ اپنے بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا ۔ مقتول کے ورثا نے نعش پاکستان لانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی ہے ۔