سندھ میں کئی ماہ سے غیر حاضر 1073ڈاکٹرز نوکریوں سے فارغ
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) محکمہ صحت سندھ نے 1073ڈاکٹرز کو نوکریوں سے فارغ کر دیا۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈاکٹرز کئی ماہ سے نوکریوں سے غیر حاضر تھے۔ غیر حاضر ڈاکٹرز کی طلبی کیلئے قومی اخبارات میں اشتہار بھی جاری کئے گئے۔ جواب نہ ملنے پر غیر حاضر ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کیا گیا۔