• news

گوجر خاں 2 کمسن بیٹیوں کو ذبح کرکے ماں نے تیزاب پی لیا، حالت تشویشناک

گوجر خان (نامہ نگار) تھانہ مندرہ کے علاقے ڈھوک علی اکبر میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ‘ ماں نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو ذبح کر کے خود تیزاب پی لی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجر خان سے 2 اور 4 سالہ بچی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں جنہیں ان کی ماں نے ذبح کر دیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ڈی ایس پی گوجر خان ذوالفقار علی خان اور ایس ایچ او مندرہ فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا کہ تھانہ مندرہ کے علاقہ ڈھوک علی اکبر نزد بانٹھ میں شقی القلب ماں کے ہاتھوں قتل ہونے والی ایک بیٹی علیشاہ کی عمر 4 سال اور دوسری عائشہ کی عمر 2 سال تھی۔ قاتلہ کا تیسرا چھوٹا بیٹا کچھ عرصہ قبل بیماری سے انتقال کر گیا تھا۔ قاتلہ انعم نعیم کی عمر  2 سال بتائی جاتی ہے۔ واقعہ گھریلو ناچاقی کے باعث پیش آیا۔ ذوالفقار علی خان نے بتایا کہ انعم کو آلہ قتل چھری سمیت گرفتار کر لیا گیا اور اس کی ذہنی کیفیت کے پیش نظر اسے ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ سی پی او احسن عباس نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن