• news

50ارب کے پیکج کے باوجود یوٹیلٹی سٹورز پر چینی آٹا‘ چاول‘ دالوں ‘ گھی‘ آئل کی قلت

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز میں اشیائے ضروریہ جن میں چینی، آٹا، چاول، دالیں، گھی، کوکنگ آئل کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنائے گئے یوٹیلٹی سٹورز کے لئے 50 ارب روپے کے پیکیج کے باوجود تبدیلی کی بجائے سپلائی پہلے کے مقابلہ میں بدتر ہو گئی۔ 68روپے فی کلو والی چینی اکثر یوٹیلٹی سٹورز پر موجود ہی نہیں ۔ 800روپے میں فراہم کئے جانے والا بیس کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی بھی کہیں دستیاب نہیں۔ یوٹیلٹی  سٹور انتظامیہ کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، دالوں اور چاول کی سپلائی چالیس سے پچاس فیصد کم ہوئی ہے۔ جبکہ چنا دال اور مونگ کا ذخیرہ ختم ہو گیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن