• news

لاہور میں چینی95سے 100روپے کلو‘ قیمت کنٹرول نہ ہو سکی

لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت میں حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی۔  70 روپے کلو والی چینی کہیں 95 روپے تو کہیں 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ ماڈل ٹاؤن میں چینی غائب، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن میں چینی 100 روپے فی کلو جبکہ ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن میں 95 روپے کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ دکانداروں نے بتایا کہ چینی کی قیمت خرید مہنگی ہونے سے مجبوراً مہنگی بیچتے ہیں۔ چینی کے بڑے ڈیلروں کو کنٹرول کرنے میں حکومت ناکام ہے۔ دوسری جانب شہری چینی مہنگے داموں خریدنے پر بلبلا اٹھے ہیں۔ انہوں نے  چینی کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے اور عوام کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن