• news

شہری تحفظ بل کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کریں گے 

اسلام آباد ( آن لائن) شہریوں کے تحفظ سے متعلق رولز2020 کو کالعدم قرار دینے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست کی سماعت آج (پیر کو) چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے ۔شہری اسد بیگ کی جانب سے اسامہ خاور ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ،سیکرٹری اطلاعات اور چیئرمین پی ٹی اے کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان سائبر کرائم ایکٹ2016 کے سیکشن 37 کے تحت رولز بنانا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں ۔آن لائن مواد ہٹانا ،بلاک کرنا یا اس کے لئے ہدایات دینا وفاقی حکومت کا اختیار نہیں ہے۔ پی ٹی اے کوآرڈینیٹر کو اپنے اختیارات نہیں دے سکتی ۔شہریوں سے متعلق رولز2020 آئین میں دیئے بنیادی حقوق کے خلاف ہیں۔ نیشنل کوآرڈینیٹر رولز میں تعلیم کی حد بھی مقرر نہیں،درخواست میں نیشنل کوآرڈینیٹر خلاف قانونقرار دیکر کام سے  روکنے کی استدعا کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن