پہلی بار اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بنکنگ سہولت دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ وزارت اوورسیز نے پاکستانی کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوورسیز پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بنکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذلفی بخاری نے "روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس" منصوبہ کو حتمی شکل دے دی۔ سٹیٹ بنک سمیت تمام کمرشل بنکوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مکمل آپریشنل بنک اکاؤنٹ کھلوا سکیں گے۔ منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہوں گے۔ بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔