توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف وارنٹ گرفتاری چیلنج کیس کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد ( آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی خصوصی بنچ آج(پیر کو) سماعت کرے گا ۔نواز شریف نے درخواست احتساب عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں جاری اپنے وارنٹ گرفتاری اور اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کو چیلنج کررکھا ہے ۔درخواست میں احتساب عدالت کے احکامات کو کالعدم قرار دینے اور نمائندے کے ذریعے عدالت کے سامنے پیشی کی استدعا کی گئی ہے۔