• news

امن عمل میں سب کی کوششیں شامل، بین الافغان مذاکرات کو بلاتاخیر آگے بڑھایا جائے: پاکستان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان امن عمل کو موجودہ مقام تک پہنچانے کیلئے ہم سب کی کاوشیں شامل ہیں۔ افغان امن عمل اس وقت غیرمعمولی مقام پر پہنچ چکا ہے۔ سب فریقین کو باقی ماندہ معاملات بھی حل کرنا ہوں گے۔ ضروری ہے کہ بین الافغان مذاکرات کو بلاتاخیر آگے بڑھایا جائے۔ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے پر جتنا زور دیا جائے کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن