• news

افغانستانـ:شادی کی تقریب میں فائرنگ، چاغی کا نوجوان جاں بحق،حملوںمیں21جنگجو ہلاک

چاغی+کابل (آئی این پی+شنہوا) افغانستان میںشادی کی تقریب میں فا ئرنگ سے چاغی کا رہا ئشی نوجوان جان کی با زی ہا ر گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں ایک شادی کی تقریب میں فائرنگ سے شاہ ولی نامی شخص جاں بحق ہوگیا جس کا تعلق چاغی کے علاقے پوستی سے ہے مقتول کی نعش کو گزشتہ روز اپنے آ با ئی علا قے پوستی لا کر سپرد خاک کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔ادھر افغانستان کی سپیشل فورسز کی کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے 2صوبوں میں  کم از کم 21طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان قومی فوج کی خصوصی آپریشن کور نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ مغربی صوبہ بادغیس کے ضلع قدیس کے گاؤں کار چاغی میں زمینی افواج کی مدد کیلئے کئے گئے فضائی حملے میں 12عسکریت پسند ہلاک جبکہ1 زخمی ہوگیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں مقامی دیہاتیوں یا سکیورٹی فورسز کو نقصان نہیں پہنچا۔ مشرقی صوبہ غزنی کے ضلع آندر کے علاقہ چہار دیوار میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کے نتیجے میں 9طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ 6 دیگر زخمی ہوگئے، مذکورہ عسکریت پسند علاقے میں سکیورٹی چوکی پر حملہ کرنے کی تیاری کررہے تھے۔ طالبان نے ان اطلاعات پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ای پیپر-دی نیشن