پی ٹی آئی لیگی منصوبوں پر شب خون ماررہی ہے:عمران گورائیہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدراورپنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکے ترجمان اورپنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے سابق چئیرمین عمران علی گورایہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوازشریف اورپارٹی صدرمیاں شہبازشریف دورمیں شروع کئے گئے منصوبوں پرمسلسل شب خون مارہی ہے جوشرمناک اورقابل مذمت عمل ہے۔ عمران علی گورایہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حال ہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی کیدرمیان سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکربس سروس شروع کرنیکا اعلان کیا ہے اوربس پرآزمائشی سفرکرکے عوام کو گمراہ کرنیکی کوشش کی ہے۔ مسلم لیگ ن کے میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ہدایت پر 2017 میں پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے 5 بسیں سیاحت کے فروغ کی غرض سے خریدی تھیں۔جولاہورمیں آنے والے سیاحوں کیلئے وقف تھیں لیکن پی ٹی حکومت نے ایک بارپھرن لیگ دورکے منصوبہ پرہاتھ صاف کرتے ہوئے دوروزقبل اسلام آباد میں ڈبل ڈیکربس سروس شروع کرنیکا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی جبکہ عوام جکانتے ہیں یہ ڈبل ڈیکربسیں لاہورکی سڑکوں رواں دواں رہی ہیں۔واضح ہو کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی کے شہریوں کی تفریح کیلئے ڈبل ڈیکر بس چلے گی۔