اہلسنت میں دراڑیں پیدا کرنے کیلئے سازش تیار کی گئی ہے:اشرف آصف جلالی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یارسول کے اسیر سربراہ اور تحریک صراط مستقیم پاکستان کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اہل سنت میں انتشار پیدا کرنے کے لیے سازشی گروہ تیار کیا گیا ہے۔ اہل سنت کے نظریات کے سوداگروں کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انتشار پھیلانے والی قوتیں یاد رکھیں ہماری تاریخ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک صداقتوں سے لبریز ہے۔ برصغیر میں ہم خواجہ غریب نواز، داتا گنج بخش علی ہجوری، حضرت مجدد الف ثانی، امام فضل حق خیر آبادی اور حضرت امام احمد رضا بریلوی رحم اللہ علیہم کی فکر کے وارث ہیں۔جیلیں کیا پھانسیاں بھی ہمیں راہِ حق سے نہیں روک سکتیں کارکنان پرامن اور پرعزم رہیں۔ فکر رضا سے یوٹرن لینے والوں کی ٹرن ختم ہو چکی ہے۔ آخری سانس تک حق کا پرچم تھامے رکھیں گے۔