گوجرانوالہ:229صارفین کو بجلی بنا کرگیپکو کو فروخت کرنے کے لائسنس جاری
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) نے شمسی توانائی سے سستی بجلی پیدا کرنے کے حکومتی ویژن کی تکمیل کے تحت نیپرا کی مدد سے 229صارفین کو سولر پینلز کی مدد سے بجلی بنا کرگیپکو کو فروخت کرنے کے لائسنس جاری کر دیئے ہیں30جون2020ء تک مجموعی طور پرگیپکو کے 256صارفین نے7033.79کلو واٹ بجلی کی فروخت کیلئے لائسنسوں کے حصول کے لئے درخواست جمع کرا ئیں تھیںگیپکو کی طرف سے تمام درخواستیں محکمانہ کاروائی کے بعد نیپرا کو بھجوا دی گئی تھیںتفصیلات کے مطابق گیپکو صارفین اب گھریلو، صنعتوں یا کمرشل مقامات پر سولر پاور کے لائسنس لے سکتے ہیں اور نیٹ میٹرنگ کے تحت بجلی بنا کر استعمال اور فروخت بھی کر سکتے ہیں نیٹ میٹرنگ کے تحت نیپرا اب تک گیپکو کے229صارفین کو 6789.07کلو واٹ کے سولر پاور لائسنس جاری کر چکا ہے جبکہ 27درخواستوں پر ابھی نیپرا دفاتر میں لائسنس کے اجراء کیلئے کام جاری ہے متبادل توانائی کے اہم ذریعہ سولر انرجی کی طرف صارفین کے بڑھتے ہوئے رُحجان کے پیش نظر گیپکو ریجن بھر میں نیٹ میٹرنگ کو آن لائن کردیا گیا ہے تاکہ کاغذی کاروائی کو کم سے کم کیا جا سکے اور صارفین کو بہترین کسٹمر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔