عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے : ثانیہ کامران
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدرثانیہ کامران نے کہاکہ وزیراعظم ملک کو قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق چلا رہے ہیں، عمران خان کی قیادت میں ہم سب درست سمت میں رواں دواں ہیں،ملک کو کرپشن فری بنانے، اور دیگر معاشرتی برائیوں سے پاک کر کے صحیح معنوں میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے مطابق تشکیل دینے کا عمل شروع ہو چکا ہے،انشا اللہ ملک کا مستقبل روشن ہے اور جلد ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہوں گے۔اس ملک کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے جس کے فعال کردار سے موجودہ حکومت قائم ہوئی ہے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی سٹی صدر شکیلہ سلیم رانا ایڈووکیٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری نایاب جمیل،ثمائرہ بانو سٹی جنرل سیکرٹری سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاا س موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب روبینہ شاہین، ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب لبنیٰ ودیگر بھی موجود تھیں ایم پی اے ثانیہ کامران نے کہا کہ نئے پاکستان میں قانون کے سامنے سب برابر ہیں، عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعظم عمران خان کی کامیاب پالیسیوں کے ثمرا ت جلد عوام تک پہنچیں گے۔