• news

خانقاہ ڈوگراں: مغوی شخص کی عدم بازیابی پر اہلخانہ کاتھانہ کے سامنے احتجاج 

 خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) مغوی شخص کی عدم بازیابی پر سالار بھٹیاں کے رہائشی مرد وخواتین کا پولیس کیخلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق سالار بھٹیاں کا رہائشی منور حسین کئی دن سے گھر سے لاپتہ ہے۔ منور حسین کے گھر والوں نے ملزمان اسحاق،الطاف اور عبدالرازق کیخلاف تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے تاحال پولیس مغوی منور حسین کو بازیاب نہیں کرا سکی ۔ مغوی منور حسین کے رشتہ دار خواتین اور مردوں نے تھانہ خانقاہ ڈوگراں کے سامنے لاہور سرگودھا روڑ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا ۔انکا کہنا ہے انھیں شبہ ہے ملزمان نے انکے بھائی کو قتل کر دیا پولیس ملزمان سے مل چکی ہے۔انھوں نے ڈی پی او شیخوپورہ سے نوٹس لینے اور مغوی کو بازیاب کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے اس مقدمہ میں ایک ملزم گرفتار جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن