• news

قابض بھارتی فوج کی سرچ آپریشن کے نام پر کارروائی، 2 کشمیری نوجوان شہید

سری نگر (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ شہید ہونے والے دو کشمیری نوجوانوں میں سے ایک کی شناخت عنایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی نعشوں کو سڑکوں پر رکھ کر قابض بھارتی فوج کی جارحیت کیخلاف شدید احتجاج کیا اور جدوجہد آزادی کشمیر کے حق میں نعرے بازی کی۔

ای پیپر-دی نیشن