آئندہ شکایت کا موقع نہیں دینگے: نواز شریف کا فضل الرحمن کو فون
اسلام آباد ( محمد نواز رضا/ وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ قائم کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اے پی سی کے انعقاد میں تاخیر پر بات چیت کی‘ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حکومت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ان کی جماعت کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کیا اور مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس پر میاں نواز شریف نے کہا کہ انہیں آئندہ کوئی شکایت نہیں ہوگی۔ رہبر کمیٹی کا اجلاس بلاکر اے پی سی کا جلد از جلد انعقاد کیا جائے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عدالتوں میں پیشی سے انکار کیا جائے اور جیل بھرو تحریک شروع کی جائے، دونوں رہنمائوں نے مشترکہ حکمت عملی کے ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔