• news

حکومت نے عوام کو ہر شعبہ زندگی میں مایوس کیا : پیر اشرف رسول 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)نوازلیگ کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر اشرف رسول ایم پی اے نے میاں عبدالرئوف ایم پی اے کے ہمراہ حلقہ این اے 120 میں رانا تنویر حسین ایم این اے کی طرف سے گائوں کالرمیں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کاافتتاح کردیاہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر اشرف رسول ایم پی اے نے کہاکہ نواز لیگ نے اپنے دورحکومت سے لیکر اب تک عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھا ہوا ہے جن علاقوںمیں سوئی گیس کے منصوبے مکمل ہوچکے تھے انکی فراہمی اب سوا دوسال کے بعد ممکن ہوئی ہے حکومت اپوزیشن دشمنی میں عوام ترقیاتی کاموں اور انکے مسائل کے حل میںرکاوٹیں کھڑی کرکے عوام دشمنی کاثبوت دے رہی ہے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو ہر شعبہ زندگی میں مایوس کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری اپوزیشن قیادت حکومت کو ہٹانے کے یک نکاتی ایجنڈا پر جمع ہورہی ہے اس موقع پر معززین علاقہ نے پیر اشرف رسول ایم پی اے اور میاں عبدالرئوف ایم پی اے کاسوئی گیس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن