ٹیکس آفس قصور میں کھلی کچہری شہریوں کے مسائل سنے گئے
قصور(نمائندہ نوائے وقت)چیف کمشنر ، کمشنر زون ون آرٹی او ٹو اور ایڈیشنل کمشنر رینج ون آر ٹی او ٹو لاہور کی ہدایت پر ٹیکس آفس قصور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ، شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کئے گئے ۔ کھلی کچہری کا انعقاد بذریعہ ویڈیو لنک کیا گیا جس میں ٹیکس گزاران تاجروں اور وکلاء نے ٹیکس کے متعلقہ مسائل پیش کئے۔