• news

عمران سیاست کا کرونا‘ حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکی: احسن اقبال 

 لاہور  (نیوز رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو اجاڑنا جانتا ہے جبکہ نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی دینا جانتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) ترقی کی جماعت ہے اور پی ٹی آئی تباہی کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ اناڑی، نالائق اور نااہل عمران خان کی حکومت ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ معیشت تباہ ہو تو ملک غلام ہو جاتے ہیں۔ عمران نیازی کی حکومت اور کرونا کی بیماری میں کوئی فرق نہیں۔ عمران نیازی سیاست کا کرونا ہے۔ وہ گلگت بلتستان میں تین روزہ تنظیمی دورے کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، سابق وزیر قانون اورنگزیب اور سابق ڈپٹی سپیکر جعفراللہ سمیت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن