سپین میں سینکڑوں افراد کا پابندیوں کے خلاف احتجاج
میڈرڈ(اے پی پی) سپین کے دارلحکومت میڈرڈ میں آزادی کے نعرے لگاتے ہوئے سینکڑوں افرادنے چہرے کے ماسک کے لازمی استعمال اور حکومت کی طرف سے عائد کردہ دیگر پابندیوں کے خلاف احتجاج کے لئے ریلی نکالی ۔ الجزیرہ کے مطابق میڈرڈ کی سڑکوں پر احتجاج کرتے مظاہرین نے ہاتھوں میں گھریلو ساختہ پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر، وائرس موجود نہیں ہے ، ماسک مارے اورہم خوفزدہ نہیں ہیں، کے نعرے درج تھے۔ مظاہرے میں تھیوریسٹ ، آزاد خیال اور ٹیکے لگانے کے مخالفین بھی شامل تھے۔