• news

 پاکستان کا معاشی مستقبل روشن‘ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اچھے اقدامات ہوئے: خلیج ٹائمز

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی جریدے خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا پاکستان معاشی استحکام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معاشی اعشاریوں میں مسلسل نمایاں بہتری جاری ہے۔ خلیج ٹائمز نے معاشی محاذ پر پاکستان کا مستقبل روشن قرار دے دیا اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے موزوں حالات اور حکومتی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ خلیج ٹائمز نے معاشی ماہرین اور سفارتکاروں کی رائے کو بھی آرٹیکل کا حصہ بنایا ہے اور کہا عمران خان نے معاشی سرگرمیوں کیلئے بڑے پالیسی اقدامات کا اعلان کیا۔ عالمی سطح پر معاشی سلو ڈائون کے باوجود پاکستان میں حالات بہتر ہوئے۔ پاکستان معاشی استحکام کے لئے پوری طرح تیار ہے۔ عالمی جریدے نے آرٹیکل میں موڈیزکی جانب سے پاکستان کی معاشی آئوٹ لک مستحکم قرار دینے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خصوصی معاشی زونزکے قیام پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔ ڈیمز تعمیر سمیت سی پیک جیسے معاشی منصوبوں پر بھی کام تیز کیا گیا۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ ماہرین کے مطابق ٹیکس فری سرمایہ کاری کیلئے پاکستان بہترین انتخاب ہوسکتا ہے۔ شرح سود میں نمایاں کمی کے بعد پرائیویٹ سیکٹر بھی سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔ عالمی جریدے کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات سے اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بھی بحال ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن