• news

 بلاول نے نان ایشوز پر بات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، فیاض چوہان

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول زرداری کی میڈیا ٹاک پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بلاول زرداری نے آج پھر اپنی اور اپنے پاپا کی لوٹ مار اور کرپشن پر پردہ ڈالنے کے لیے نان ایشوز پر بات کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداری نظام کی بنیاد پر سندھ کے آقا بنے زرداری خاندان کے سپوت کے منہ سے انسانی حقوق کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ریاستی اداروں اور عدالتوں پر اپنے نانا اور والدہ کے قاتلوں کو نہ پکڑنے کا الزام لگانے والے بلاول اپنے والد سے پوچھیں، انہوں نے دوران اقتدار بینظیر بھٹو شہید کے قاتلوں کو پکڑنے کے لیے کیا کِیا؟ حقیقت یہ ہے کہ جاگیردارانہ نظام کی عادی پیپلز پارٹی قیادت کو عدالتوں کے سوالات چبھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کو پتھر کے دور میں دھکیلنے والی پیپلز پارٹی آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر انگلی اٹھا رہی ہے۔کک بیکس کے بادشاہ آصف زرداری نے اپنے خاندان کے ساتھ ملکر ملکی خزانے سے اپنی جیبیں بھریں اور آئی پی پیز کو پاکستان پر مسلط کر کے مہنگی بجلی سے اربوں روپے کمائے ۔

ای پیپر-دی نیشن