سونا 400روپے تولہ مہنگا‘ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10پیسے اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ روز ایک تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 119400روپے پر بند ہوئی۔ عالمی منڈی میں ایک اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے سے 1953 ڈالر ہو گئی ہے جس سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جیولرز کے مطابق 24قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 343روپے اضافے سے 102023روپے، 22قیراط 10گرام سونے کی قیمت 93836روپے رہی۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 23 پیسے بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں 10 پیسے اضافہ ہو گیا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قدر 23 پیسے کے اضافے سے 167روپے 93پیسے سے بڑھ کر 168روپے16پیسے ہو گئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے مہنگا ہوا جس سے اس کی قیمت خرید 168روپے 40پیسے سے بڑھ کر168روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔