شہر میں 21 لاکھ کے ڈاکے‘ گاڑیاں‘ موٹرسائیکلیں بھی چوری
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اطہر کے گھر سے 6 لاکھ 24ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ ڈیفنس میں عادل کے گھر سے 4لاکھ70 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے مقصود کے گھر گھس کر 2لاکھ 20ہزار کی نقدی لوٹ لیے۔ گڑھی شاہو کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے 2لاکھ90 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان۔گارڈن ٹاون میں ڈاکوؤں نے جہانزیب کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ بادامی باغ میں ڈاکوؤں نے نعمان سے 45ہزار کی نقدی اور دیگر سامان.لیاقت آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رشید سے 30ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ ملت پارک کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سعید سے 3 لاکھ 20ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ جبکہ گرین ٹائون، مصطفی ٹائون سے گاڑیاں اور اچھرہ، مغلپورہ ،شمالی چھائونی اور نیو انارکلی سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔