• news

ساہیوال: زہریلے چاول کھانے سے 8بے ہوش  چناب نگر: ناقص شوارمے سے 50ہسپتال داخل

چناب نگر ‘ساہیوال (نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ نوائے وقت‘ نامہ نگار) نواحی چک85۔سکس۔آر میں زہریلے چاول کھانے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد بے ہوش ہو گئے۔ جن میں تین کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسی چک کے بیوپاری عبد الرزاق کے خاندان نے چاول کھائے جس میں کسی نے زہر دے دیا۔ جس سے عبد الرزاق، عبدالرحمن، سازر علی، اطہر علی، مسمات شازیہ، نوشین، مہرین اور نسرین بے ہوش ہو گئے۔ ریسکیو1122نے ہسپتال پہنچایا۔ جہاں تین کی حالت نازک ہے۔ پولیس فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ دریں اثناء چناب نگر میںغیرمعیاری شوارما کھانے سے 50 سے زائد افراد ہسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق مقامی بیکری سیون الیون کا تیارکردہ ناقص اور غیر معیاری شوارما کھانے سے اب تک 50 سے زائد افراد مقامی ہسپتال داخل ہو چکے ہیں۔ پہلے بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آچکا ہے اسی بیکری کا ناقص شوارما کھانے سے 20 سے زائد لوگ ہسپتال داخل ہوئے تھے اور بیکری کو سیل کر دیا گیا تھا۔ مقامی شہریوں نے متعلقہ حکام خصوصا ڈی سی چنیوٹ اے سی لالیاں اور فوڈ اتہارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن