• news

بیلاروس: صدر نے عوام کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے، اقتدار میں شرکت پر رضامند 

منسک (آن لائن) ملک میں بڑھتے ہوئے مظاہرو ں کے پیش نظر  بیلا روس کے صدر لیوکانشینکوف  نے اقتدار میں شراکت  کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  پارٹی ورکروں سے بات کرتے ہوئے بیلاروس  کے صدر نے کہا کہ صدارتی انتخابات ہر گز نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا  کہ جو کچھ   اپوزیشن چاہتی ہے وہ ان کے مرنے تک نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار  میں شراکت اور آئینی ترمیم کے لئے تو تیار ہیں تاہم مظاہرین کے دبائو میں آکر وہ ہرگز ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ  اقتدار میں تقسیم کے لئے  آیئنی ترامیم کا پہلے ہی آغاز ہو چکا ہے۔ دریں اثنا لیتھوانیا سے ایک ویڈیو خطاب میں حزب اختلاف کے سیاستدان سیکھنوسکایا نے سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے افسران پر زور دیا کہ وہ لوکاشینکوف کی حکومت سے روگردانی کریں، اگر اب وہ ایسا کرتے ہیں تو ان کے ماضی کے طرز عمل کو معاف کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن