20صوبے بھی بن سکتے ہیں، پی ٹی آئی، پی پی، متحدہ میں تحریری معاہدہ نہیں ہوا: وسیم اختر
کراچی(نیٹ نیوز) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ آئین میں گنجائش موجود ہے 20صوبے بن سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے بتایا کہ تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا، گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں کراچی کے مسائل کے حل کے لیے اہداف پر بات ہوئی ہے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر بھی تحفظات اٹھائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں نالوں سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) شہر میں ترقیاتی کام آگے بڑھائیں گے۔ کراچی کا آنے والا ایڈمنسٹریٹر غیرجانبدار ہوگاجب کہ آئندہ الیکشن میں میئر ایم کیوایم کا ہی ہوگا لیکن نام پارٹی طے کریگی۔