• news

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز سعودی عرب کے  نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان  بن عبدالعزیز  سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاعی معاملات، سلامتی کے شعبہ میں تعاون اور خطہ میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ واضح  رہے جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سرکاری دورہ پر سعودی عرب میں موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن