• news

پاکستان سے سعودیہ واپسی کے منتظر مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان سے سعودی عرب واپسی کے منتظر مسافروں کیلئے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی جس کے مطابق پاکستان میں مقیم سعودی اقامہ ہولڈرز بھی واپس جا سکیں گے۔ سعودی اقدام کا مقصد اقامہ ہولڈرز کے اقامہ کو ایکسپائر ہونے سے بچانا ہے۔ سعودی ایوی ایشن گاگا نے پی آئی اے اور تمام ائیرلائنز کو آگاہ کر دیا۔ نئی ایڈوائزری میں ہیلتھ ڈکلیریشن فارم میں نئی شقیں بھی شامل کر دی گئیں۔ ٹریول ایڈوائزری سعودی وزارت صحت نے جاری کی ہے۔ ائیرلائنز کو ہیلتھ ڈکلیریشن فارم مسافروں سے پر  کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عمل نہ کرنے والی ائیرلائنز کو جرمانے کئے جائیں گے۔ سعودی عرب پہنچنے پر مسافروں کو رات دن گھر میں قرنطینہ ہونے کا حلف نامہ جمع کرانا ہو گا۔ سعودی عرب کے شعبہ طب سے منسلک افراد کو تین دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔ خلاف ورزی پر 5 لاکھ سعودی ریال، دو سال قید یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن