• news

کرونا، مزید 14 اموات، مجموعی ہلاکتیں 6198، امارات میں خطرناک اضافہ، 365 نئے کیس

اسلام آباد‘ لاہور‘ کوئٹہ (وقائع نگار خصوصی + آن لائن) ملک بھر میں کرونا وائرس کے 617  نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے 14مریض جاں بحق ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کرونا وائرس سے 14 مریض جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 198 ہوچکی ہے۔ این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں مزید 617  افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار7  ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار 214 ہوچکی ہے جبکہ ملک میں اب تک 2 لاکھ 70 ہزار سے 9 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں17 ہزار 612 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے 735 ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے 12 سو 75 مریض زیر علاج جن میں وینٹی لیٹرز پر موجود مریضوں کی تعداد 126 ہے۔ این سی او سی کے مطابق سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 743، پنجاب میں 95 ہزار 611 ‘ خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 401 ‘ اسلام آباد میں 15 ہزار 401، بلوچستان میں 12 ہزار 321، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 538  اور آزاد کشمیر میں 2 ہزار 199 ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ 52 ہزار 763 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 7 لاکھ 77 ہزار 470 ہو گئیں۔کرونا وائرس کے دنیا بھر میں 64 لاکھ 79 ہزار 490 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا تاحال کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کرونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔ امریکا میں کرونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 73 ہزار 716  افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں۔ برازیل اب بھی  دوسرے نمبر پر ہے جہاں اس موذی وائرس نے 1 لاکھ 8 ہزار 654  زندگیاں نگل لی ہیں جبکہ کرونا مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 63 ہزار 235  تک جا پہنچی ہے۔ بھارت کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں کرونا سے 51 ہزار 936 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 27 لاکھ 3 ہزار 517 ہو گئی۔ کرونا وائرس سے روس میں کل اموات 15 ہزار 740 ہو گئیں۔ ایران میں کرونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 19 ہزار 804 ہو گئی جبکہ کرونا کے کل کیسز 3 لاکھ 45 ہزار 450  ہو گئے۔ برطانیہ میں 1089 نئے کیس‘ کرونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 369 ہوگئی۔آئرلینڈ میں پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔ امارات میں خطرناک اضافہ سامنے آیا ہے۔ 365 نئے کیس دیکھنے میں آئے ہیں۔ وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 436 رپورٹ ہوئی ہیں۔ چین جہاں دنیا میں کرونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کرونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے  کرونا مریض سامنے آتے ہیں جبکہ اس سے اموات میں کافی عرصے سے کوئی اضافہ سامنے نہیں آیا۔ دریں اثناء  قومی ادارہ صحت نے کورونا ویکسین کے فیز3 کلینیکل ٹرائلز کے لئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ )سے باضابطہ منظوری حاصل کر لی ہے۔ یہ ویکسین کینسینو بائیو اینڈ بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹیکنالوجی چائنہ کی تیار کردہ ہے جسے کرونا وائرس ویکسین فیز 3 کے کلینیکل ٹرائل کے لئے منظور کیا گیا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی ویکسین کا یہ پہلا فیز 3 کلینیکل ٹرائل ہوگا۔ یہ ایک ملٹی کنٹری ملٹی سنٹر کلینیکل ٹرائل ہے۔ جسیکینسینو بائیو  کمپنی پہلے ہی چین ، روس ، چلی ، ارجنٹائن میں شروع کروا چکی ہے اور جلد ہی سعودیہ عرب میں کروا رہی ہے۔ 5 پاکستان میں ملٹی سنٹر کلینیکل ٹرائل کے پرنسپل انویسٹی گیٹر میجرجنرل عامر اکرام ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، این آئی ایچ ، اسلام آباد ہیں۔  پاکستان میں ویکسین کی ترجیحی فراہمی اور مناسب قیمتوں کو بھی یقینی بنائے گا۔ دریں اثناء حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس میں کمی ہوئی تھی تاہم ختم نہیں ہوا ہے، اگر ایس او پیزکو فالو نہیں کیا گیا تو کیسز میںاضافے کا خدشہ ہے، صوبائی حکومت کے دو سال مکمل ہوگئے ہیں 25 سو اسکیمات کو عوام کی مفاد میں نہ ہونے پر نکال دیا گیا ہے جبکہ 14سو سکیمیں مکمل  کی جاچکی  ہیں موجودہ حکومت میں کرپشن کی شرح سابقہ حکومتوں کی بنسبت نہ ہونے کے برابر ہے 20ہزار آسامیوں کا اعلان کیا گیا تھا جن پر بھرتیوں کا عمل جاری ہے۔ صوبائی حکومت کے 2 سال مکمل ہوگئے سابقہ حکومتوں کی بنسبت حکومتی کارکردگی میں واضح فرق آیا ہے موجودہ حکومت کی کارکردگی سابقہ حکومتوں سے بہت بہتر ہے۔ صوبے میں و زیراعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق کرپشن کو ختم کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن