• news

بند روڈ: ڈور سے زخمی 4 سالہ بچی دم توڑ گئی، ماں صدمہ سے بے ہوش

لاہور(نامہ نگار) یوم آزادی 14 اگست کوسگیاں پل کے قریب بند روڈ پر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والی چار سالہ بچی گزستہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ اپنے والد پرویز اور والدہ کے ہمراہ 14 اگست کو موٹر سائیکل پر جشن آزادی کی رونقیں دیکھنے جارہی تھی کہ بند روڈ پر بچی فاطمہ گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی جبکہ اس کا والد محمد پرویز معمولی زخمی ہو گیا تھا۔ اس کے والد کو امدادی ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کر دی تھی جبکہ زخمی بچی فاطمہ کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال داخل کروا دیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا اور ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن